گوجرانوالہ،رشتے کے تنازع پرکزن نے کزن کو قتل کردیا

گوجرانوالہ،رشتے کے تنازع پرکزن نے کزن کو قتل کردیا

گوجرانوالہ(صباح نیوز)گوجرانوالہ میں رشتے کے تنازع پر کزن نے فائرنگ کر کے کزن کو قتل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے فیض رسول میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں کزن نے کزن کو قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق ملزم محبوب کی اویس کے گھر سے منگنی ٹوٹی تھی جس پر ملزم نے فائرنگ کردی۔ ملزم کی فائرنگ سے اویس نامی شخص جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے مقتول اویس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں