کامونکی یونین آف جرنلسٹس کا الیکشن شیخ بشارت علی بھاری اکثریت سے صدر منتخب جبکہ رانا محمد ناصر جنرل سیکرٹری منتخب ھو گے

کامونکے( انوار اعوان سے)

کامونکے یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن میں شیخ بشارت علی 29 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے جبکہ سینئر صحافی رانا محمد ناصر قبل ازیں بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوچکے تھے۔تفصیل کے مطابق کامونکے یونین آف جرنلسٹس کا الیکشن گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں صدر کی سیٹ پر ون ٹو ون مقابلہ ہوا جس میں شیخ بشارت علی 29 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ اُنکے مدمقابل چودھری محمد خورشید نے 6 ووٹ حاصل کئے۔الیکشن چیئرمین الیکشن کمیٹی صداقت علی ناز،ممبران الیکشن کمیٹی محمد حفیظ حسن اور محمد سجاد طاہر کی نگرانی میں منعقد ہوا۔پولنگ کا عمل صبح گیارہ بجے شروع اور چار بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔اس دوران صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے چودھری فلک شیر ویننگ،سماجی سیاسی رہنما چودھری عبداللہ اختر خاں،ممبر ایف ای سی PFUJ عابد صدیق چودھری،صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ ظہیرالدین بابر،چیئرمین شیخ منیر احمد،محمد اویس مغل،خواجہ خالد بشیر،شیخ کرامت علی،شیخ عظمت علی،حاجی شیخ بابر علی،شیخ محمد شاہد،محمد شفیق معراج انصاری،ایس ایچ او سٹی عثمان ذوالنونین ورک،سیکورٹی انچارج محمد عمران علی،انچارج ریسکیو 1122 حافظ اشتیاق احمد سمیت معززین علاقہ پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کو سراہا۔اس موقع پر نومنتخب صدر کامونکے یونین آف جرنلسٹس شیخ بشارت علی اور جنرل سیکرٹری رانا محمد ناصر نے کہاکہ ہماری کامیابی یونین کے تمام ممبران کی کامیابی ہے انشاء اللہ ہم سب ملکر یونین کے باہمی معاملات کو چلائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہیں جس نے ہمیں ہمیشہ عزتوں سے نوازا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کامونکے یونین آف جرنلسٹس کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہیں جنہوں نے جمہوری عمل میں حصہ لیکر کامونکے یونین آف جرنلسٹس کو مضبوط کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں