”نوجوان لڑکی کی سوشل میڈیا پر دوستی اور پھر ملاقات

”نوجوان لڑکی کی سوشل میڈیا پر دوستی اور پھر ملاقات کیلئے لڑکے کو بلا لیا، وہ …

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شہریوں کو اغوا کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جب کہ پولیس نے گروہ کے 2 کارندوں کو حراست میں لے لیا۔ گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے ایک شہری کو بازیاب کراتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان اس گروہ سے وابستہ ہیں جو سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر شہریوں سے دوستی کرتے ہیں اور پھر انہیں ملاقات کے لیے بلا کر اغوا کرلیتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے اپنی مذموم کارروائیوں کے لیے لڑکیوں کے نام سے سوشل میڈیا پر کئی اکائونٹ بنا رکھے تھے اور وہ اپنے دوستوں کو ملاقات کے بہانے بلا کر پہلے سے موجود تیار نوجوانوں کے  حوالے کردیتے جو اغوا کرکے کسی محفوظ ٹھکانے پر لے جاتے  اور پھر مغویوں کے اہلخانہ سے بھاری تاوان وصول کرتے تھے۔

پولیس نے گرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان کو ایک فون کال کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا جب کہ گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں