شہبازشریف کا دوبارہ طبی معائنہ، مکمل فٹ قرار

 میڈیکل بورڈ نے معائنہ کرنے کے بعد رپورٹ نیب کے حوالے کردی۔

میڈیکل بورڈ نے معائنہ کرنے کے بعد رپورٹ نیب کے حوالے کردی۔

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا دوبارہ طبی معائنہ کیا گیا اور ان کی تمام رپورٹس نارمل آئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹرزنے آج منسٹرانکلیومیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ نے ان کا خالی معدہ معائنہ کیا جس میں بلڈپریشر،ای سی جی وغیر ٹیسٹ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شہبازشریف کے تمام ٹیسٹ تسلی بخش قرار دیے، شہبازشریف کا بلڈ پریشر، ای سی جی، الٹراساوٴنڈ رپورٹس نارمل آئی ہیں، میڈیکل بورڈ نے معائنہ کرنے کے بعد رپورٹ نیب کے حوالے کردی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں