کراچی ایئر پورٹ،ہم جنس پرست شادی کیلئے تھائی لینڈ جانے والے 2 پاکستانی آف لوڈ

کراچی (این این آئی)کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے 2 پاکستانی مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مسافر تھائی لینڈ جا رہے تھے،

جن کا تعلق پنجاب کے علاقوں سے ہے۔حکام نے بتایا کہ دونوں مسافر پاکستانی پاسپورٹس سے سیاحتی ویزوں پر تھائی لینڈ جا رہے تھے، دونوں مسافروں سے ان کے سفر کے مقصد کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مسافر ہم جنس پرست شادی کے لیے تھائی لینڈ جا رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں