بیرون ممالک کی جیلوں میں 21ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

اسلام آباد( این این آئی)وزارت خارجہ کی پیش کردہ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ 21ہزار 647پاکستانی 71ممالک کی جیلوں میں مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے قید ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ نے بیرون ملک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں جس میں انکشاف کیا ہے گیا ہے کہ بیرون ملک میں قید 21ہزار 647پاکستانیوں میں سے 8ہزار 569کو سزائیں سنائی جاچکی ہین۔وزارت خارجہ کے مطابق 13000سے زائد قیدیوں کا ٹرائل بیرون ملک عدالتوں میں جاری ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانی منشیات کرنسی اور انسانی سمگلنگ جعل سازی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے جیلوں میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں