عمرہ کے نام پر سعودیہ جانے والے 8 بھکاری گرفتار

عمرہ کے نام پر سعودیہ جانے والے 8 بھکاری گرفتار

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) عمرہ کے نام پر سعودی عرب جاکر بھیک مانگنے کی شکایات پر ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے عمرہ پر جانے والے آٹھ بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ایک ٹیم نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر چھاپہ مار کر عمرہ کے ویزے پر سعودی عرب جانے والے آٹھ بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار بھکاریوں میں تین خواتین اور پانچ مرد ہیں، جن میں گلفام، وریام، رفیع، فخر علی، بلال، شریفاں بی بی، مسرت اور مجاہداں بی بی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت کو شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ہرسال خصوصاً رمضان میں عمرہ کے نام پر یہاں سے سعودیہ جانے والے افراد میں بڑی تعداد میں بھکاری شامل ہوتے ہیں جو وہاں جا کر بھیک مانگنے کے نام پر ملکی وقار کی توہین کے مرتکب ہوتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں