سوئی گیس کے بدترین بحران کے بعد اب ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ شارٹ فال پانچ ھزار میگاوٹ ھو گیا عوامی زندگیاں اجیرن ھو گئیں

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سامنے آگئی

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ دھند نہیں پیداوار میں کمی ہے، شارٹ فال 5 ہزارا850 میگاواٹ ہونے کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔

سماء نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ کا کھوج لگادیا، اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 14 ہزار اور پیداوارا8 ہزار 150 میگاواٹ ہے، منگلا اور تربیلا پاور پلانٹس کے مجموعی طور پر 22 یونٹس بند ہیں، اس کے ساتھ گیس کی قلت کے باعث بلوکی اور حویلی بہادر شاہ پلانٹس سے بھی پیداوار نہیں ہورہی۔

رپورٹ کے مطابق پن بجلی ذرائع سے صرف 600 میگاواٹ بجلی بن رہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کی پیداوار 2550 اور نجی پاور پلانٹس کی پیداوار 5 ہزار میگاواٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں