ایم ڈی اے کا آپریشن، نیشنل ہائی وے پر اربوں روپے کی زمین واگزار

ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نیشنل ہائی وے پر تجاوزات کو مسمار کیا جارہا ہے

ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نیشنل ہائی وے پر تجاوزات کو مسمار کیا جارہا ہے

 کراچی:  سپریم کورٹ کی ہدایت پرملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نیشنل ہائی وے پرکارروائی کرکے اربوں روپے کی زمین واگزارکرالی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) نے گزشتہ روزبھاری مشینری کے ذریعے چاردیواری مسمار کرکے نیشنل ہائی وے پر اربوں روپے کی8 ایکڑ کمرشل زمین واگزارکرالی۔

آپریشن کے دوران ایم ڈی اے، محکمہ انسداد تجاوزات، ڈپٹی کمشنر ملیر سمیت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی، واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایس بی کیٹگری کے 400 گز 26 اور اے ایس کیٹگری کے 240 گز کے 26 پلاٹ واہ گزارکرائے جاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں