تبدیلی کے بلند و بانگ دعوے کرنیوالی پی ٹی آئی خاتون وزیر نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں،زرتاج گل تھانے جاکر ایس ایچ او کی سیٹ پر جا بیٹھیں۔۔ جانتے ہیں بیچارہ افسر ایک طرف کھڑا ہو کر کیا کرتا رہا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی  خاتون رہنما زرتاج گل نے ڈیرہ غازی خان میں تھانے کو سیاسی دفتر بنا لیا۔زرتاج گل ایس ایچ او کی سیٹ پر بیٹھ گئیں جب کہ ایس ایچ او ان کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے رہے۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق وزیر مملکت زرتاج گل نے بھی تبدیلی کےدعوئوں کی دھجیاں اڑا دیں۔زرتاج گل کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ تھانے میں ایک کرسی پر براجمان ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زرتاج گل ایس ایچ او کیسیٹ پر بیٹھ گئیں جب کہ ایس ایچ او ان کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے رہے۔ٹی وی

چینلز پر پارٹی پالیسیوں کا دفاع کرنے والی زرتاج گل کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ پروٹوکول لیں گے نہ ہی کسی کو لینے دیں گے ۔ سادگی کو فروغ دیا جائیگا۔ انتظامی معاملات میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں