شیر کے بارے میں کچھ انوکھی معلومات
شیر کو جنگل کا بادشاہ کہا جاتا ہے ۔۔۔ شیر کا سائنسی نام “پینتھرا لیو” ہے ۔۔۔ عربی میں اگر شیر کے ناموں کی بات کی جائے تو ایک جگہ پہ تین سو پڑھا تھا ایک جگہ پہ چار سو اور ایک جگہ پہ لکھا ہوا تھا کہ سات سو نام ہیں ۔۔۔ اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عربی زبان کتنی وسیع ہے
شیر کے عربی کے کچھ نام ذکر کرتا ہوں ۔
شیر جب کچھار میں پاؤں سمیٹ کر بیٹھا ہو تو اسے اسد کہتے ہیں ۔
جب کچھار سے نکل کر چہل قدمی کرے تو اسے ضرغام کہتے ہیں ۔
چہل قدمی کے دوران کسی خاص سمت دیکھے تو غضنفر کہا جاتا ہے ۔
جب کسی مخصوص سمت کو چلے تو ضیغم کہلاتا ہے ۔
جب شکار پہ حملہ آور ہو تو حمزہ کہلاتا ہے ۔
جب شکار کو اس طرح دبوچے کہ شکار کا سانس نہ نکلے تو عباس کہلاتا ہے ۔
جب شکار کے ٹکڑے ٹکڑے کردے تو حیدر کہلاتا ہے 😎😎😎 ۔۔۔۔۔
اس کے علاوہ عربی میں شیر کو مستلحم ، منھس ، مھرع ، ھرثمۃ ، ھندس ، ھیصار اور اس کے علاوہ اور بھی بہت سے نام ہیں ۔۔۔۔
قرآن کریم میں شیر کو قسورۃ کے نام سے یاد کیا گیا اور ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شیر سے تشبیہ دی گئی ہے ۔۔۔۔ ❤️❤️❤️
شیر انیس ( 19 ) ممالک کا قومی جانور ہے ۔۔۔
سائنسدانوں کے مطابق زمین پہ چھ لاکھ سال پہلے شیر وجود میں آئے ۔۔۔
شکار کرنے کے ساتھ ساتھ شیر بہت اچھے تیراک بھی ہوتے ہیں ۔۔۔
شیر کو پچاس کلو کا وزن اٹھا کر دو میٹر کی رکاوٹ سے پھاندتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے ۔۔۔
یہ انسانوں کا شکار بہت کم کرتے ہیں ۔۔۔
سالانہ تقریباً سو آدمی شیر کی وجہ سے مارے جاتے ہیں ۔۔۔
دنیا میں سب سے زیادہ شیر تنزانیہ میں پائے جاتے ہیں۔۔۔
تنزانیہ کے شہر روفیجی میں اسامہ نامی ایک شیر نے دو سال کے اندر تقریباً پچاس لوگوں کی جان لی ، جب اسے ہلاک کیا گیا تو معلوم ہوا وہ صرف ساڑھے تین سال کا تھا ۔۔۔
ایک ریسرچ کے مطابق شیر جنگل میں تقریباً آٹھ دس سال ہی زندہ رہتے ہیں جبکہ اگر یہ قید میں ہوں تو پچیس سال تک زندہ رہ سکتے ہیں ۔۔۔
شیرنی کے حمل کی مدت ایک سو دس دن سے لے کر ایک سو بیس دن تک ہوتی ہے ۔۔۔
*ایک شیرنی کے عموما دو یا تین بچے ہوتے ہیں اور آٹھ ماہ کے بعد بچوں کو دودھ چھڑایا جاتا ہے ۔۔۔۔
عام شیر کا وزن تین سو تیس ( 330 )پاؤنڈ سے لے کر پانچ سو پچاس ( 550 ) پاؤنڈ تک ہوتا ہے اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ابھی تک سب سے وزنی پایا جانے والا شیر چھ سو نوے پاؤنڈ کا تھا ۔۔۔۔
شیر ایک دن میں تقریباً بیس گھنٹے آرام کرتا ہے ، لیکن کوئی انسان بیس گھنٹے آرام کرکے یہ نہ کہے کہ میں شیر ہوں 😂😂😂 ۔۔۔۔
شیر کے تیس دانت ہوتے ہیں ان میں سے چار بڑے دانت ہوتے ہیں جن کی لمبائی سات سینٹی میٹر تک ہوتی ہے ۔۔۔
شیر کی زبان بہت کھردری ہوتی ہے ، اگر شیر انسانی ہاتھ کو چاٹنا شروع کردے تو تھوڑی ہی دیر میں ہاتھ بغیر گوشت کے رہ جائے گا ۔۔۔۔
شیر کی دھاڑ پانچ میل دور سے سنی جاسکتی ہے ۔۔۔
شیر گوشت کے علاوہ گھاس وغیرہ بھی کھالیتے ہیں ۔۔۔۔
➖➖➖➖➖➖➖









